لاہور، اگر جھنگ کو یونیورسٹی فنڈ سے محروم کیا گیا تو بلا تفریق جھنگ کے تمام صوبائ اور مرکزی پارلیمٹیرینز کے خلاف بھرپور غیر سیاسی تحریک چلائیں گے صاحبزادہ کاشف سلطان
تفصیلات کے مطابق معروف نیوروسرجن ڈاکٹر کاشف سلطان کا سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر جھنگ کو یونیورسٹی فنڈ سے محروم کیا گیا تو میں جھنگ کی عوام سے وعدہ کرتا ھوں چاھے کوئ بھی قربانی دینی پڑی بلا تفریق جھنگ کے تمام صوبائ اور مرکزی پارلیمٹیرینز کے خلاف بھرپور غیر سیاسی تحریک کا آغاز کروں گا۔اگر جھنگ کے نوجوان تعلیم کا بھی بنیادی حق نہیں رکھتے تو آپ کو بھی کسی جگہ جھنگ کی نمائندگی نہیں کرنے دوں گا وعدہ کرتا ھوں۔ میرے جھنگ کے نوجوان کو آکسفورڈ مت بھیجو وہاں صرف اپنی نسلوں کو پڑھاؤ مگر جھنگ یونیورسٹی انکا حق ھے اور کسی کو یہ حق چھیننے نہیں دوں گا إن شاءالله۔
مجھے جھنگ کے نوجوان بہن بھائیوں کا ساتھ چاھیے۔
کوشش کریں یہ آواز جھنگ کے ھر غیرت مند تک پہنچ سکے چاھے وہ دنیا کے جس کونے میں بیٹھا ھو ھمارا بازو بنے۔ معروف نیوروسرجن ڈاکٹر کاشف سلطان













