یونیورسٹی آف جھنگ کے فنڈز کی منتقلی کی صورت میں پاکستان عوامی خدمت پارٹی احتجاجی مہم چلائے گی، چیرمین مولانا محمد آصف معاویہ سیال
تفصیلات کے مطابق چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کرے یونیورسٹی آف جھنگ کے فنڈز کی یونیورسٹی آف چکوال کی طرف منتقلی کی خبر غلط ھو
بصورت دیگر پاکستان عوامی خدمت پارٹی بھر پور پرامن احتجاجی مہم چلائے گی
اور ذمہ داروں کا محاسبہ بھی کرے گی
انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھنا یہ 2003 نہیں جھنگ کا فنڈ جھنگ پر ھی لگے گا
یہ خیرات کے چاول نہی کہ کبھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بخشیش کر دیئے جائیں اور کبھی چکوال کو عنائت کر دیئے جائیں
اب آواز بھی اٹھے گی اور احتساب بھی ھوگا













