جھنگ یونیورسٹی ہماری نسلوں کا حق۔ فنڈزسےمحرومی کی صورت میں تحریک چلائیں گے۔ڈاکٹرکاشف سلطان
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)جھنگ یونیورسٹی ہماری نسلوں کا حق۔ فنڈزسےمحرومی کی صورت میں تحریک چلائیں گے۔ڈاکٹرکاشف سلطان نے سٹار نیوز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھنگ کو یونیورسٹی فنڈ سے محروم کیا گیا تو میں جھنگ کی عوام سے وعدہ کرتا ھوں چاھے کوئ بھی قربانی دینی پڑی بلا تفریق جھنگ کے تمام صوبائ اور مرکزی پارلیمٹیرینز کے خلاف بھرپور غیر سیاسی تحریک کا آغاز کروں گا۔اگر جھنگ کے نوجوان تعلیم کا بھی بنیادی حق نہیں رکھتے تو آپ کو بھی کسی جگہ جھنگ کی نمائندگی نہیں کرنے دوں گا وعدہ کرتا ھوں۔ میرے جھنگ کے نوجوان کو آکسفورڈ مت بھیجو وہاں صرف اپنی نسلوں کو پڑھاؤ مگر جھنگ یونیورسٹی انکا حق ھے اور کسی کو یہ حق چھیننے نہیں دوں گا إن شاءالله۔ مجھے جھنگ کے نوجوان بہن بھائیوں کا ساتھ چاھیے۔کوشش کریں یہ آواز جھنگ کے ھر غیرت مند تک پہنچ سکے چاھے وہ دنیا کے جس کونے میں بیٹھا ھو ھمارا بازو بنے۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












