ڈی سی آفس وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان ڈی سی آفس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس جس میں اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ اور ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الغفار اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل وزیر کو پرائس کنٹرول پر بریفننگ دی
اس موقع پر محترمہ زرتاج گل وزیر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا
جس کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں۔ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔کولڈ سٹوریج پر چھاپے مارے جائیں۔سبزی منڈیوں میں نرخ کنٹرول کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ علاقوں میں نکلیں اور روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری عمل میں لائیں ۔