پاکستانی ڈاکٹرز نے آفاقیت اور انٹرنیشنلزم کا مظاہرہ کیا ہے:پروفیسر آصف ڈھڈی
انسانیت کا کوئی مذہب، قبیلہ، زبان، نسل،رنگ، جھنڈا یا کرنسی نہیں ہوتی۔
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع جھنگ کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈرPP-126پروفیسر آصف ڈھڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وباء کے خلاف جنگ میں یورپ اور دیگر ممالک میں شہید ہونے والے پاکستانی ڈاکٹرز نے دیار غیر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز کو انسانی مسیحا کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لہٰذا انکے نزدیک انسانیت زیادہ اہم ہوتی ہے۔ انسانیت کا کوئی مذہب، قبیلہ، زبان، نسل،رنگ، جھنڈا یا کرنسی نہیں ہوتی۔پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنی زندگی پر کھیل کر انسانیت کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے علاقائی تعصب ذہن میں نہ رکھتے ہوئے آفاقیت یا انٹرنیشنلزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے والدین اور پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی فتح کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ محمد ریاض شاہد سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ