شہدا نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
ڈویژنل سیکرٹری جنرل برادر عباس رضا نقوی

فیصل آباد(سٹار نیوز آن لائن)آئی ایس او پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل برادر عباس رضا نقوی نے امامیہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ڈویژن بھر میں امسال بھی تنظیم کی جانب سے 1مئی سے 7مئی ہفتہ شہدائے امامیہ منایا گیا اس سلسلہ میں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔اور اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ ہم ہرگز شہدا کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔شہدا نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی جس کی پاداش میں انہیں قتل کیاگیا

رپورٹ وقاص ہادی فیصل آباد