شور کوٹ توڑی سے بھری ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرانےسے ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو شخص موقع پر جاں بحق

شورکوٹ بنڈی اڈا ڈبکلاں روڈ پر توڑی سے بھری ٹرالی اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس وجہ سے ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں قیصر عباس ولد محمد ظفر عمر 25 سال اور محمد افضل ولد جیون علی عمر 28 سال شامل ہیں ریسکیو1122کےاہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پےمر قابو پایا اورجاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کر دیا