لاہور:صاحبزادہ محمد محبوب سلطان وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور سیفران کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات اس موقع پر صاحبزادہ محمد امیر سلطان پارلیمانی سیکریڑی نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ؛ رانا شہباز احمد خاں پارلیمانی سکڑیری لائیو سٹاک بھی موجود تھے،جھنگ یونیورسٹی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے حکم صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے رپورٹ پیش کی جس کے تحت جھنگ یونیورسٹی گوجرہ روڈ سے چنیوٹ روڈ اور یونیورسٹی فنڈز شفٹ نا کرنے کی مطالبہ کیا گیا جس پر وزیر اعلٰی پنجاب نے یونیورسٹی گوجرہ روڈ سے چنیوٹ روڈ شفٹ کرنے کے آرڈر کینسل کر دے-صاحبزادہ گروپ نے کہا کہ یونیورسٹی جہاں پہ بن رہی ہے وہی بنی چاہیے اور جلد کلاسز کا اجرا کر دیا جائے گا،اورجھنگ یونیورسٹی کا فنڈز جھنگ یونیورسٹی پہ ہی لگے گا۔
انشاء اللہ جلد وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار یونیورسٹی آف جھنگ کا افتتاح کرنے آئے گے۔
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالہ سے گفتگو ہوئی ۔جھنگ کے مستحق افراد کے لیے احساس کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں اور لوگوں کو شامل کرنا کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ جھنگ کے مزید غریب افراد کو رقم مل سکے ۔
اس کے علاوہ جھنگ کے ترقیاتی فنڈز کے حوالہ سے
بات چیت ہوئی جس میں شورکوٹ تا موٹروے اور چوک گڑھ موڑ کی تعمیر کامنصوبہ جو منظور ہو چکا ہے پر جلد از جلد کام کا آغاز اور پی پی 130 میں بننے والے غیر معیاری کارپٹ روڈز اور سمندوآنہ احمدپورسیال بند کے سیپر میں تاخیر بارے میں بھی گفتگو ہوئی جس پر وزیر اعلی نے فوری ایکشن لیا اور ایک کمیٹی تشکیل دی ، حلقہ این اے 114 اور این اے 116 کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وزیر اعلٰی نے مزید زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
صاحبزادہ گروپ نے ضلع جھنگ میں صحت شعبہ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جو وزیر اعلٰی پنجاب نے مان لیا ۔
انشاءاللہ جھنگ میں صحت کے شعبے کو مزید ترقی دی جائے گی اور بہت جلد جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ