مظفر گڑھ ۔ملک میں جاری کرونا وائرس کی مرض سے نمٹنے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت نے عمران خان کی قیادت میں بہترین فیصلے کیے جس میں کرونا کی تشخیص کے کیے کٹس اور وائرس کے پھیلاو کو روکنے اقدامات شامل ہیں۔مرزا مدثربیگ میڈیاکوارڈینیٹر جنوبی پنجاب

مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن ) مرزا مدثربیگ میڈیاکوارڈینیٹر جنوبی پنجاب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری کرونا وائرس کی مرض سے نمٹنے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت نے عمران خان کی قیادت میں بہترین فیصلے کیے جس میں کرونا کی تشخیص کے کیے کٹس اور وائرس کے پھیلاو کو روکنے اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان ملک کی غریب عوام کو نہیں بھولے اور لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز اور کام کاج بند ہو نے کی وجہ سے بے روزگار اور غریب افراد کی فور ی امداد کے احساس ریلیف فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے غریب اور نادر افراد کو مشکل کی اس گھڑی میں سہارا میسر ہوا انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں کرونا وباء سے چھٹکارے کے لیے جہاں حکومت برسر پیکار ہے وہاں عوام بھی کرونا سے بچاؤکی ہدایا ت پر عمل کر یں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے

رپورٹ عثمان خان خٹک