مظفر گڑھ مہنگائی کے جن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کنٹرول کر لیا جائے گا سینئرنائب صدر پی ٹی آئی مظفرگڑھ میاں عمران دھنوتر

مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن ) مہنگائی کے جن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کنٹرول کر لیا جائے گاان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سینئرنائب صدرمظفرگڑھ میاں عمران دھنوتر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نےکہا کہ کرؤنا وائرس پر قابو پانے کے لیئے حکومتی اقدامات کی پوری قوم تعریف کر رہی ہے کرؤنا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی دینا ہمارا فرض بنتا ہے جو ادا کر رہے ہیں یونیورسٹی،کالج،سکولوں کے اساتذہ کرام،دینی مدرسوں کے اساتذہ سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں امن کی فضاء کو قائم کرنے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس میں ملکی بقاء مضمر ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کنٹرول کر لیا جائے گا رب کائنات کے خصوصی کرم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے مہنگائی کے جن کو قابو کرنابہت آسان ہو گیا ہےاس موقع پرمیڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب مرزا مدثر بیگ،
،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار فرحان منظور اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات معظم علی قریشی موجودتھے

رپورٹ عثمان خان خٹک