مظفر گڑھ ۔خانپوربگاشیر گھریلو جھگڑے پر 2بچوں کی ماں نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن )خانپوربگاشیر گھریلو جھگڑے پر 2بچوں کی ماں نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کےمطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ خانپوربگاشیر بستی ٹبی بلوچاں والی کے رہائشی محمدعرفان بلوچ کی بیوی شہناز مائی کا گزشتہ روز اپنی ساس سے جھگڑا ہواتو شوہر محمدعرفان نے اپنی بیوی کو ڈانڈتے ہوئے تشددکیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر شہناز مائی کالا پتھر پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثاء نشتر ہسپتال ملتان لےگئے جہاں پر دو بچوں کی ماں 25سالہ خاتون چل بسی۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ عثمان خان خٹک بیوروچیف سٹار نیوز مظفر گڑھ













