گڑھ مہاراجہ لین دین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم 11 افراد زخمی

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن)تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ جتو والا میں لین دین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے زخمی ہونے والوں میں بچوں بڑوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ کا کہنا ہے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

رپورٹ چوہدری عمر فاروق میو سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ