لاہور ملک بھر میں سکول ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس ، یکم جون سے پرائیوٹ سکول کھولنے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں ملک بھر کی ایسوسی ایشنز نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومت اقدامات پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں پرائیوٹ سکولز مالکان کیلئے مافیا کا لفظ استعمال کرنے کے وزیرتعلیم کے بیان کی مذمت کی گئی ، اجلاس میں پرائیوٹ سکولز کو یکم جون سے کھولنے پر غور کیا گیا ۔
آل پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تمام سکول ایس او پیز کی پابندی کریں گے ۔ دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے گزشتہ روز امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا تھا جس کے بعد تمام اسکول 15 جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس حوالےسے بات کرتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن، روزانہ دو شفٹ میں اسکول کھولے جا سکتے ہیں اور امتحانات بھی احتیاطی تدابیر اور نئے شیڈول کے ساتھ منعقد ہو سکتےہیں ،تمام ادارے15جون سےکھولےجائیں جبکہ امتحانات احتیاطی تدابیر،نئےشیڈول کیساتھ منعقدہوسکتےہیں۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں جولائی تک اضافہ نہیں کر سکتے۔ ہم اس حوالےسے مزید 2 سے 3 ہفتوں کے لئے تعطیلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80 فیصد طالب علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم جو امتحانات کے نتائج میں بہتری کے خواہاں اور نجی اداروں کے طالب علم ہیں ان کو پرموٹ کرنے کیلئے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جو جمعہ کے روز واضح کر دی جائے گی ۔