ہری پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ۔متعدد منشیات فروش اور ون ویلنگ کرنے والے درجنوں منچھلے گرفتار
ہری پور( سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایات پر ضلعی پولیس ہری پور کا ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 3منشیات فروش گرفتار۔5کلو 610 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔دیگر کاروائیوں کے دوران مختلف ناکہ بندی مقامات پر مشکوک افراد سے دوران تلاشی 1 عدد کلاشنکوف ،4عدد پستول ،1رپیٹر ،1بندوق اور مختلف بور کے 57 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر 5 دوکانداروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔تھانہ خانپور پولیس نے خانپور نہر میں نہانے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ کھلابٹ پولیس نے ون ویلنگ کے مرتکب 14 منچھلوں کو گرفتار کر کے تھانہ بند کیا ۔ضلع بھر میں کرایہ داران کی تھانہ انٹری نہ کروانے پر 8 مالک مکانات کے خلاف زیر دفعہ10RBAمقدمات درج کئے گئے ۔ہری پور پولیس کی جانب سے ضلع بھر کی مساجد ،امام بارگاہوں اور بازار کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں ۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوام سے گھروں تک رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی ڈپٹی بیوروچیف کے پی












