16 مئی 1999 سانحہ روڈ سلطان 21سال بیت گئے
اہلیان روڈوسلطان ضلع جھنگ کیلئے قیامت صغرٰی
تحریر انجینئر حبیب الرحمٰن حاصل 
اہلیان روڈوسلطان ضلع جھنگ کیلئے قیامت صغرٰی
آج سے پورے 21سال پہلے 16 مئی 1999 اتوار کا دن ،
ایک ہنستی مسکراتی زندگی رواں دواں ،پھر اچانک تقریباً 8 اور 9 بجے کے درمیان ایک آئل ٹینکر گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے زمین پر آگرا
دکانیں ابھی کھل ہی رہی تھیں تو سب دکاندار حضرات ٹینکر گرا دیکھ کر اس کے گرد اکٹھے ہونا شروع ہو گئے،سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے بچے بھی ٹینکر کی طرف دوڑے آئے
کچھ لوگوں نے تو مال مفت دل بے رحم کی طرز پہ پٹرول کو ٹین ڈبوں ، ڈرموں میں بھرنا شروع کر دیا
ٹینکر ڈرائیور چیختا رہا دور ہو جاؤ یہ بہت خطرناک تیل ہے لیکن سنی ان سنی کر دی گئی ،کچھ احباب نے ٹریکٹرز کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرنے کی کوشش کی لیکن بےسود،
کچھ ٹائم ہی گزرا ہوگا کہ زور دار دھماکے سے آگ جل اٹھی جہاں جہاں پٹرول گیا وہاں وہاں تک آگ گئی۔میری زندگی تھی اللہ نے بچا دیا ورنہ میں بھی سراب خان کے چنوں کے گودام میں داخل ہونے لگا تو پتہ نہیں کس نے بازو سے پکڑ کے باہر پھینک دیا وہ گودام بالکل راکھ ہو گیا تھا
تقریباً 100 کے قریب بچے اور جوان موقع پہ ہی لقمہ اجل بن گئے اور کافی زخمی ہوئے۔
اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ان مرنے والوں کے درجات بلند فرمائے .آمین
انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ













