بلدیہ کمالیہ کا غریب ملازم افسران کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا کمالیہ میونسپلٹی کا ملازم روزے کی حالت میں بجلی کے پول پر بینر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ میونسپلٹی کا ملازم روزے کی حالت میں بجلی کے پول پر بینر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق کسی بھی طرح کے حفاظتی انتظامات، دستانوں، بیلٹ وغیرہ کے بغیر بلدیہ افسران کے حکم سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے پر بینرز لگاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے میونسپل کمیٹی کا سرکاری بیلدار محمد ناصر جان کی بازی ہار گیا، مرحوم تین معصوم بچوں کا باپ اور سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، واقعہ حسن خاں چوک میں پیش آیا، متوفی کی میت لے جانے کے لئے تین گھنٹے تک ایمبولینس کا بندوبست نہ ہو سکا بعد ازاں نعش لوڈر رکشے پر ڈال کر لے جائی گئی. ورثاء صدمے اور غم سے نڈھال، ذمہ داران نے کسی بھی طرح کی قانونی کاروائی سے بچنے اور معاملے کو دبانے کے لئے پس پردہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا.