کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی ہدایت پر بس سٹاپ، ریلوے اسٹیشن، مارکیٹس و پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن) کمالیہ: تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت متعدد مارکیٹس کھول دیں. اس سلسلہ میں کرونا سے بچاو کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے لوگوں کی آمدو رفت کے پیش نظر بس سٹاپ، ریلوے اسٹیشن، مارکیٹس و پبلک مقامات پر کلورینیٹڈ سپرے کروایا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ مارکیٹس میں سوشل ڈسٹینسنگ کو مد نظر رکھ کر شاپنگ کی جائے، گھر سے باہر ماسک پہن کر نکلیں اور سفر کرتے وقت ایس او پیز کے تحت ہاتھ دھو کر، ماسک و گلوز پہن کر سفر کریں.

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ