پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ پابندی کے باوجود ہال میں شادی کرنے پر فیصل آباد کا دولہا باراتیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد (سٹار نیوز آن لائن)سپیشل برانچ کی طرف سے اطلاع ملنے اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے رائل پام مارکی میں شادی کی تقریب کےخلاف بڑی کارروائی کرکے دولہا اور اسکے والد سمیت 12. افراد کوگرفتار کرکے جھنگ روڑ پر پارس قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا جہاں ان کے کورونا وائرس کی جانچ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے.پنجاب انفیکشنز ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول ایکٹ 2020کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی مارکی میں پانچ سو کے قریب لوگوں کا اجتماع تھا۔مارکی کے مالک رائو عمر دراز اور مینجر عبدالرحمن موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ کے لئے متعلقہ پولیس کو درخواست دے دی












