کمالیہ ریاض فتیانہ چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی چاہ بوہڑ والا آمد سیاسی و سماجی شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ عوامی لیڈر ریاض فتیانہ ایم این اے, چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی چاہ بوہڑ والا آمد اس موقع پر چاہ بوہڑ والا کی جملہ آرائیں برادری نے مسلم لیگ نواز اور اسدالرحمن کی دیرینہ رفاقت کو چھوڑ کر فتیانہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، آئندہ مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا.اپنے ساتھیوں سمیت فتیانہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں چوہدری مجاہد الغنی پٹرولیم والے,چوہدری یونس آرائیں, چوہدری اشرف آرائیں,رضوان بابر آرائیں, چوہدری عدنان عامر, میاں عباس, سردار ظفر ڈوگر, شہباز گجر اور محمد افضل ڈوگر شامل ہیں، اس موقع پر چوہدری فیصل قذافی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کمالیہ، تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں.
رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک












