جہانیاں پی۔آئی۔اے طیارہ حادثہ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معروف قانون دان چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ،
جہانیاں (سٹار نیوز آن لائن) پی۔آئی۔اے طیارہ حادثہ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس المناک حادثہ میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالی مغفرت فرما ئے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عید کے قریب اس المناک اور اندو ناک حادثے نے پوری پاکستانی قوم کو غمزدہ اور پریشان کردیا، رنج و غم کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے شہداء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ تھے جو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں موجود رہیں گے۔

رپورٹ چوہدری آصف گھمن سٹی رپورٹر جہانیاں