جہانیاں (سٹار نیوز) ۔چوہدری محمد شہزادفیصل آرائیں نے ایک ہفتہ سےجاری تین برادریوں کےدرمیان لڑائی کی صلح کرادی تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل معمولی بات پرملک برادری۔بھٹی برادری اورجوئیہ برادری کے ملک محمد یسین کے بیٹے اورمحمد فاروق کے ساتھ عبدالجباربھٹی۔محمدوقاص جوئیہ کی معمولی بات پر آپس میں لڑائی شروع کرہوئی جس پران برادریوں کےدرمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ھورہا تھا جس پر چوہدری محمدشہزادفیصل آرائیں امیدوارچیئرمین یوسی131چک نمبر136دس آر تینوں برادریوں کےسربراہان سے مسلسل رابطہ میں رہے اور کل رات ملک محمد آمین کی رہائش گاہ پر چوہدری محمدشہزادفیصل آرائیں کی سربراہی ایک پنچائت منعقد ھوئی جس میں تینوں برادریوں کے موقف کوسننے کے بعدان کےدرمیان صلح کرادی گئی اورانہوں نےکہاکہ آئندہ احتیاط کریں اورآپس میں بھائی چارے کےساتھ رھیں گے اور تینوں برادریوں کےافراد کو بغل گیر کرایا انہوں نے تینوں برادریوں کےسرکردہ افراد کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری بات مانتے ہوئے آپس میں صلح کی جس پر تینوں برادریوں کےافراد نے بھی اس کشیدگی کو ختم کرانے اوراپنا کردار ادا کرنے پر چوہدری محمدشہزادفیصل آرائیں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع پرچوہدری محمدیونس آرائیں۔سلمان مجید۔محمدالیاس جوئیہ۔میاں طاہراقبال۔چوہدری جاویداقبال۔ماسڑعبدالرزاق۔حاجی غلام نبی سابقہ کونسلر۔ملک محمدامین۔ملک خان شمیر۔ملک محمداکرام۔ملک محمدبلال۔مشرف علی۔محمدامین وینس۔ڈاکٹروزیرعلی محمدخالدہیرو۔جاویداخترمغل۔بابامشتاق بھٹی۔محمدعلی بھٹی۔خادم حسین رحمانی۔محمداشرف بھٹی۔محمدالطاف جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے
رپورٹ چوہدری آصف گھمن سٹی رپورٹر جہانیاں












