کراچی پی آئی اے طیارہ حادثے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ تمام ریکارڈ بھی تفتیشی افسر کو فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولس ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی جو معاملات کو مشکوک کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار وزیر ہوا بازی غلا م سروع ،چیف کنٹرولر اور چیئرمین پی آئی اے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ تفتیشی افسروں کو تمام تر ریکارڈ فراہم کیا جائے۔












