جھنگ پولیس کریمینلز کے خلاف متحرک۔6 ڈکیت گینگ کے 21 ملزمان گرفتار، 4 چور گینگ کے14ملزمان گرفتار
90 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کے مطابق جھنگ پولیس نے ڈکیت و چور گینگز کے خلاف متحرک کردار ادا کرتے ہوئے 6 ڈکیت گینگز کے 21 ملزمان اور 4 چور گینگزکے14 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔جن کے قبضہ سے 90 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 48 لاکھ روپے نقدی، 5 عدد موٹرسائیکل،2 راس بھینسیں،2 راس گائے، 17 شاخ بکرے،5 شاخ بھیڑیں، 12 عدد پسٹل،1 عدد رائفل،2 عدد بندوق اور 1 عدد ریوالورسمیت90 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔جو متاثرین اور مالکان میں تقسیم کیا گیا۔ڈکیت و چور گینگ کے خلاف کارواؤں کے نتیجے میں 36 مقدمات ٹریس ہوئے۔ ڈی پی او جھنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہر بھر کے امن وامان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر جھنگ پولیس کی کاروائی کو متاثرین / مالکان نے سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جھنگ نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروائیوں میں شریک پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے
رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












