کبیروالا میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ متحرک،نوسر باز خواتین سادہ لوح لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ لتیی ہیں شہری سراپا احتجاج
خانیوال (سٹار نیوز آن لائن ) کبیروالا میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ متحرک،نوسر باز خواتین سادہ لوح لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ لیتی ہیں،اس گروہ کے مکروہ کا م کے خلاف شہری سراپا احتجاج،مظاہرین نے مین جھنگ روڈ بلا ک کردیا،گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کو فی الفور حراست میں لے کر قانونی کاروائی کی جائے،شہری۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے مختلف محلوں میں نوسرباز خواتین و مردوں نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں جو کہ سادہ لوح لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لیتے ہیں یہ گروہ کافی عرصہ سے کبیروالا نواحی علاقوں میں کام کررہا ہے جس پر شہریوں نے ان کی سرپرستی کرنے والوں اور اس گروہ کے مین ارکان کے خلاف مین جھنگ روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج کیا،مظاہرین نے بتایا کہ نوسر باز عورتوں کو مبینہ طور پرجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی حاصل ہے نوسر باز عورتوں نے خو دکو بیوہ ظاہرکرکے مکان کرایہ پر حاصل کرتی ہیں وقت گزرنے کے ساتھ مذکورہ عورتوں نے محلہ میں بدکاری کا دھندہ شروع کردیا جس سے نوجوان نسل بگڑنے لگی اہل محلہ نے عورتوں کو بری حرکتوں سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے شریف شہریوں پر الزامات لگا دیے،اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے نوسر باز عورتوں کے خلاف کاروائی کی تو عورتوں نے اس واقعہ کو غلط رنگ دینے کی ناکام کوشش کی،اہل محلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ نوسر باز عورتیں لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ لینے کے جرائم میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان نوسر باز عورتوں کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانہ جات میں نوسربازی کے مقدمات درج ہیں اہل محلہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
رپورٹ۔۔۔مظہر حسین باٹی بارہ میل۔ خانیوال ۔۔۔۔۔












