مظفرگڑھ خانگڑھ پولیس نے 1ماہ کے دوران 21اشتہاریوں سمیت 44ملزمان کو گرفتارکر لیا 40مقدمات درج کر کے 192 لیٹر شراب ساڈے 5 کلو چرس برآمد۔۔
مظفر گڑھ ( سٹار نیوز آن لائن) ۔تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ خانگڑھ میں ماہ مئی میں کل 40مقدمات درج کیے گئے۔اور 2 اے کیٹیگری اور 19 بی کیٹیگری کے اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب کل 44ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ چوری،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی 2لاکھ کی نقدی ریکور کرکے تھانہ خانگڑھ پولیس نے مدعیان کے حوالے کی۔اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 6مقدمات درج کیے گئے اور پسٹل اور رائفل بھی برآمد کیے گئے۔تھانہ خانگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرکے 11مقدمات درج کیے اور منشیات فروشوں سے 5520گرام چرس اور 192لیٹر شراب برآمد کی۔تھانہ خانگڑھ پولیس کی ماہ مئی میں بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی کاوشوں اور محنت کو عوامی اور سماجی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام اور خانگڑھ کو کرائم فری زون بنانے کیلیے وہ دن رات کام کررہے ہیں۔جس کا اندازہ ماہ مئی کی تھانہ خانگڑھ پولیس کاروئیوں سے لگایا جاسکتا ہے۔انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے کہا کہ اسی طرح محنت اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی جاری رہے گی اور خانگڑھ کو جرائم سے پاک کرکے دم لینگے
رپورٹ عثمان خان خٹک بیوروچیف مظفر گڑھ












