ساھیوال (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) ساھیوال علاقہ تھانہ ہڑپہ مریم نامی عورت کو اپنی امانت رکھی ہوئی رقم واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق مریم نامی عورت نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں کرسچن سے مسلمان ہوئی تو میرے والدین نے مجھے گھر سے نکال دیا
جس پر مجھے میرے والدین نے جو حصہ تھا مجھے دے دیا جو میں نے چوہدری اکرم شاہد کے پاس گھریلو سامان اور نقدی رقم مبلغ اٹھارہ لاکھ روپے امانت کے طور پر رکھ دیئے
جس کی بابت بوقت ضرورت میں نے اپنی رقم اور گھریلو سامان واپسی کا مطالبہ کیا تو موصوف مجھے قتل کی دھمکیاں دینے لگا جبکہ موصوف نے مجھے اٹھارہ لاکھ روپے کا چیک بھی دے رکھا ہے
مریم کا کہنا ہے کہ میں نے اس کے خلاف درخواست بھی تھانہ ہڑپہ گزار رکھی ہے جس پر بھی میری شنوائی نہ ہوئی
یاد رہے کہ اکرم شاہد سیاسی طور بااثر ہے جس وجہ سے ہڑپہ پولیس بھی کارؤائی کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے
مریم کا کہنا ہے کہ میری رقم ہڑپ کرنے والے موصوف کو منظر عام پر لایا جائے
مریم نے ڈی پی او ساھیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ہڑپہ پولیس کو احکامات جاری کیے جائیں کہ میرا مقدمہ درج کر کے میری رقم واپس دلائی جائے میں بے سہارا ہوں
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز












