مرغی کے گوشت پر ڈی سی جھنگ نے ایکشن لیتے ہوئے حکم نامہ جاری فرما دیا۔
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن) ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹونے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ خصوصاًمرغی کے گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت کی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کیا جائے اور مقررہ سرکار ی نرخ کے مطابق فی کلو 260روپے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالہ سے قصابوں سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مقررہ نرخ پر اشیاءکی فروخت یقینی بنانے کے ساتھ ناپ تول کے پیمانوں کا بھی خیال رکھا جائے جبکہ ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












