گجرات:تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں غیر ت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گجرات ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ موضع کاسب میں 21سالہ سجل اصغر کو گھر کے اندر اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیاگیا،مقتولہ نے بی اے تک تعلیم حاصل کررکھی تھی اور وہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ جسے اس کے سگے بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر احمد فوری موقع پر پہنچ گیا اور مقتولہ کی والدہ مسماۃ غلام فضہ کی مدعیت میں نامزد ملزم لقمان اصغر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں،جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے ایک ہفتہ کے اندر ملزم لقمان اصغر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کی انٹیروگیشن جاری ہے۔