کبیروالا :تین دن گزر گئے پولیس مقامی صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام،مقتول کے ورثاء اور پانچ بچے غم سے نڈھال ہوگئے، علاقہ بھر میں تیسرے روز سے سوگ جاری،رشتہ دار اور اہل علاقہ سراپا احتجاج، مقتول صحافی کے قاتل گرفتار کیے جائیں ورنہ سخت احتجاج کریں گے ورثا کا میڈیا کو بیان۔
کبیروالا (سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) تفصیل کے مطابق فرینڈز میڈیا گروپ بارہ میل کے نائب صدر اور نمائندہ روزنامہ جہان پاکستان راؤ مرتضی پرویز جس کو گذشتہ روز قطعہ سکھالے والا بستی اسراواں والی کے نزدیک نامعلوم تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل سے محروم کردیا بلکہ مزاحمت پر فائر مار دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راؤ مرتضی نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا، جس جگہ پر وقوعہ ہوا وہاں پر پولیس کی بے حسی سامنے آئی کہ دو گھنٹے بعد موقع پر پولیس پہنچی جبکہ ہسپتال کبیروالا کے ملازمین نے بھی پوسٹ مارٹم کے پیسے وصول کیے اور چار گھنٹے گزرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کیا،، پولیس تھانہ سرائے سدھو تین دن گزرنے کے باوجود مقتول کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی بلکہ ورثاء سے بھی کوئی رابطہ نہ کیا نہ ہی ورثاء کے بیانات قلمبند کیے،،، پولیس کی سستی روی کی وجہ سے مقتول کے بچوں،رشتہ دار، اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں احتجاج کیا، پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مقتول کے معصوم بچے بھی پریشان حال اور اپنے والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی آس پر بیٹھے ہیں۔ مقتول کے والد صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اسکے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہیں کررہی اور نہ ہی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے مقتول کے بھائی ارشد نے زاروقطار روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا جس کا کوئی قصور نہیں تھا پولیس تین دن گزرنے کے باوجود میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی نہ ہی ہمارے ساتھ کوئی تعاون کررہی ہے ہماری آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان ڈی پی او خانیوال سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میرے بھائی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اہل علاقہ نے صوفی عبدالغفور، راؤ اکبر، چوہدری ساجد کمبوہ، رانا رفیق، محمد حسین باٹی، سلیم ثاقب،رانا لیاقت علی، حاجی عطاء اللہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ مقتول کے خاندان کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، مقتول نوجوان تھا جس کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے تھے مقتول کو دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کیا گیا اعلی حکام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں