لاہور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہونے چاہیے
پاکستان خصوصا پنجاب میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔سال 2019میں 2846بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے اورایس پی یا ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔












