لاہور، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میںکہا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت کا اوپن مارکیٹ سے تعین ہونے سے ہر ضلع میں اپنی قیمت مقرر ہو گئی ہے ،لاہور ڈویژن میں آٹا6روپے کلو مہنگا رہے گا،محکمہ خوراک نے 45 لاکھ میٹرک ٹن کے ہدف میں سے 40 لاکھ 50ہزار ٹن ہدف مکمل کر لیاہے ،صوبے میں گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود محض خریداری ہدف پورا کرنے کیلئے فلور ملوں کو گندم نہیں خریدنے دی گئی ،گزشتہ سال 960ملوں کے پاس جون ،جولائی اور اگست کیلئے 15 سے 20 لاکھ ٹن کے ذخائر موجود تھے،موجودہ صورتحال میں کسی بھی سٹیک ہولڈرکے پاس گندم کے دو دن کے بھی ذخائر موجود نہیں ۔
محکمہ خوراک نے ناقص پالیسی چھپانے کیلئے فلورملز کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کردیا ہے ۔












