لاہور کی پبلک پارک میں 13 سالہ بچے پر کُتے کے حملے کا واقعہ، کُتے کا مالک گرفتار۔ متاثرہ بچے کے والدین نے کُتے کے مالک کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مون مارکیٹ کے قریب واقع ایک پبلک پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں کُتے کے حملے سے ایک 13 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بچے پر حملہ کرنے والے کُتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچے کے والدین نے کُتے کے مالک کو معاف کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں چاہتے ہیں جبکہ پولیس شکایت کنندہ کی حیثیت سے کتے کے مالک کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔












