مظفر گڑھ ۔ بہاری کالونی،غریب آباد اور بلال نگر کے ہزاروں خاندان زیر زمین زہریلا پانی پینے پر مجبور۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 42کروڑ کی لاگت سے 12سال قبل شروع ہونے والا صاف پانی کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔صاف پانی کے حصول کیلیے اہل علاقہ سراپا احتجاج
مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن )مظفرگڑھ میں بہاری کالونی،غریب آباد اور بلال نگر کے ہزاروں خاندان زیر زمین زہریلا پانی پینے پر مجبور۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 42کروڑ کی لاگت سے 12سال قبل شروع ہونے والا صاف پانی کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔صاف پانی کے حصول کیلیے اہل علاقہ سراپا احتجاج۔ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی بہاری کالونی،غریب آباد اور بلال نگر کے مکینوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے بتایا کہ بہاری کالونی اور بلال نگر کا زیرزمین پانی عرصہ دراز سے زہریلا ہوچکا ہے جو پینے کے قابل نہ۔اس زہریلے پانی کو پینے سے سینکڑوں افراد ملیریا،ٹائیفائیڈ،ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے جملہ امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ مظفرگڑھ نے 12سال قبل تقریباً 42کروڑ کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبہ شروع کیاتھا۔اس منصوبے کے تحت پانی فراہم کرنے کی ٹینکی،پائپ لائنز اور ٹوٹیوں کی فٹنگز مکمل ہوچکی ہیں ۔اور اس منصوبے پر کام کرنے والا عملہ دفتروں میں بیٹھ کر تنخواہیں موصول کررہاہے۔صاف پانی کی فراہمی کا کام مکمل ہونے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب تاحال گھروں تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا۔علاقہ مکینوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے معاملہ کا نوٹس لے کر علاقہ مکینوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
رپورٹ
عثمان خان خٹک سٹار نیوز مظفرگڑھ












