مظفرگڑھ کے تاریخی قلعے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث مظفرگڑھ کے تاریخی مقام زبوں حالی کا شکار ہو کر مٹنے لگے
مظفر
گڑھ ( سٹار نیوز آن لائن)مظفرگڑھ میں ہیڈ محمد والا کے قریب صدیوں قدیم فن تعمیر کا شاہکار سعید الدین ہاشمی المعروف شیخ سادن شہید رحمتہ اللہ علیہ کا زبوں حال مقبرہ تباہی کے دہانے پر کھڑا اپنے تعمیر کنندہ فنکاروں کو یاد کر رہا ہے۔ نہ جانے یہ ڈیزائن کس اعلی ذہن کی اختراع ہو گی۔ کس ذوق والے نے اس شاندار مقبرہ کی تعمیر کا حکم جاری کیا ہوگا۔ کن کن صاحبِ ثروت کا سرمایہ اس تعمیر میں خرچ ہوا ہوگا۔ کن ماہر ہاتھوں نے ان اینٹوں کو تراشا ہوگا۔ کتنی عقیدت و احترام کے ساتھ دیواروں کی چنائ کی گئ ہوگی۔ خلوص کی چاشنی سے لبریز مزدوروں کا پسینہ بہا ہوگا۔ مقبرہ کی شکستہ حالی تاریخ و ورثہ کی بحالی کے ذمہ داران کی بے حسی کو بیان کر رہی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس قیمتی تاریخی ورثہ کی حفاظت، مرمت و بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
خصوصی رپورٹ عثمان خان خٹک












