جھنگ : پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈی ایس پی پیڑولنگ رائے سیف اللہ بھٹی، ایس ایس پی پیڑولنگ ہائی وے پنجاب احمد ہوندل کی جانب سے ملازمین کی حوصلہ افزائی
جھنگ (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن) پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی ضلع جھنگ نے کاروائی کرتے ہوئے مشکوک نمبر گاڑی cy 917 کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھی ہوئی 20 لیٹر شراب برامد کر لی. اور مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی اور شراب قبضہ میں لے کر ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔
ڈی ایس پی پیڑولنگ رائے سیف اللہ بھٹی اور ایس ایس پی پیڑولنگ ہائی وے پنجاب فاروق احمد ہوندل نے ملازمین کو شاباش دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور علاقے میں جرائم میں مسلسل کمی ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا.













