گڑھ_مہاراجہ، گڑھ موڑ کے چاروں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کئی فٹ گڑھے پڑ گئے، انتظامیہ اور نو منتخب اراکین اسمبلی خاموش تماشائی، کوئی پرسان حال نہیں، عوام سراپا احتجاج
گڑھ مہاراجہ (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن) تفصیلات کے مطابق، گڑھ موڑ، جھنگ روڈ، لیہ روڈ، شورکوٹ روڈ، ملتان روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کئی کئی فٹ گڑھے پڑنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم آئے روز حاداث معمول بن گئے، محکمہ ہائی وے، ضلعی انتظامیہ، اور نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، متعدد بار اراکین اسمبلی کی جانب سے روڈ کی مرمت کے وعدے بھی وفا نا ہو سکے عوام شدید اضطراب و مشکالات کا شکار، گاڑیاں ناکارہ ہونے لگ گئیں، اہل علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ اداروں اور نو منتخب اراکین اسمبلی سے فی الفور روڈ کی مرمت کا مطالبہ کیا گیا ہے،

رپورٹ_محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز آن لائن// گڑھ مہاراجہ جھنگ 03007506517