وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کر دیا:
ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے آن لائن شیڈول کے نظام کو پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان۔

•لاہور ٹریفک پولیس کو جرمانوں کی آن لائن ادائیگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن ٹائم شیڈول کے اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں۔
•کورونا کی وجہ سے بینکوں کے اوقات کارمحدود ہیں اور عوام کو ٹریفک چالان جمع کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
•ون لنک اے ٹی ایم مشین، موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینک کے ذریعے باآسانی ٹریفک جرمانہ ادا کیا جاسکتا ہے۔
•کسی بھی بینک برانچ کے کاؤنٹر پر بھی آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔
•ان اقدامات سے سماجی فاصلوں پر عملدر آمد یقینی بنایاجاسکے گا۔
•حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ ریونیو وصولی میں مزید شفافیت آئے گی۔
•ٹریفک قوانین کو باربار توڑنے کے عادی افراد کا ریکارڈ خود بخود مرتب ہوتا جائے گا۔
•شہری یہ سہولت راستہ ایپ،ویب پورٹل اور کال سینٹرکے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔