وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ کی ملاقات:
صوبے کی معیشت کو مضبوط اورمحکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال۔
•کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے۔
•کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
•نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔
•آئندہ مالی سال بھی پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔
•ترقی کی یکساں پالیسی ہماری ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار