کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین کی ہدایت پر لاک ڈاون کے دوران کھلنے والی متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا.

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین کی ہدایت پر لاک ڈاون کے دوران کھلنے والی متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون کے احکامات جاری کیے گیے (ماسوائے مخصوص دکانیں) اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے شہر میں خلاف ورزی کی مرتکب پائی جانے والی دکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا اور جرمانے کیے. اس موقع پر صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا تحصیل کمالیہ میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پولیس، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل اور سول ڈیفنس کے افراد پر مشتمل ہیں. جو شہر و دیہات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گی. انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہزا ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی. انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں اور ماسک کو پہنیں تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکے.

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ