لاہور پنجاب میں مختلف کاروباروں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمے کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی جبکہ بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے بیکریوں سمیت شاپنگ مالز میں ایس او پیز کی پیروی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تا حکم ثانی لاگو رہے گا اور تمام کاروباری شخصیات سے بھی امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی ان اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں گی۔
پنجاب میں مختلف کاروباروں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمے کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری