ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا پولیس ڈرائیونگ سکول کا وزٹ
پولیس ڈرائیونگ سکول رینوویشن اور انسپیکشن کے بعد کلاسز کیلئے کھول دیا گیا۔

جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس ڈرائیونگ سکول کاوزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن جھنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغر علی، انچارج ٹریفک ٹیکنیکل برانچسب انسپکٹرعباس خان اور انچارج ڈرایؤنگ سکول انسپکٹر مسعود احمدکے ہمراہ پولیس ڈرایؤنگ سکول کا وزٹ کیا۔اس موقع پر جملہ ٹریفک سٹاف اور طلباء بھی موجود تھے۔ڈی پی او جھنگ کے احکامات پر پولیس ڈرائیونگ سکول کی رینوویشن کی گئی ہے۔جس میں طلباء کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کیلئے ائیر کنڈیشن کلاس رومز، واٹر ڈسپنسرز، LED ٹی وی، بہترین واش رومز و دیگر سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈرایؤنگ سکول کی رینوویشن کی انسپکشن کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ پولیس کا بہترین اقدام ہے۔ جسکے جدید کمپوٹرائزڈ سسٹم کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی گنجائش موجود نہیں اور طلباء بہترین اور صحت مند ماحول میں مستفید ہورہے ہیں۔ڈی پی او جھنگ نے ڈرائیونگ سکول کی کلاسز شروع کرنے کے احکامات جاری کئے اور ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء و طالبات اور جملہ ٹریفک سٹاف حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ