گجرات پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، 9جواریے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے،جواءپر لگی رقم 25200 روپےوتاش پتےبرآمد

گجرات( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاتھانہ صدرجلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ کشمیر کالونی جلالپورجٹاں میں جواءکھیلنےوالےجواریوں کے خلاف بڑا آپریشن،
ڈی ایس پی صدر سرکل سعیداحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرجلال جٹاںSIالطاف گوہراورSI شہباز بھلی وپولیس ٹیم نے محلہ کشمیر کالونی میں جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کےخلاف کارروائی کرکے9جواریےرنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔ ملزمان1۔منیراحمد2۔محمدنعیم3۔محمد ندیم4۔غلام مصطفی5۔محمدارشد6۔ایوب حسین7۔محمدانصر 8۔محمدفیاض اقوام راجپوت جرال سکنہ کشمیر کالونی9جبکہ جواد شفیع شامل ہیں کو قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جواء پر لگی رقم25200 معہ تاش پتےودیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

Most likely you can affordable-papers.net use an essay helper more frequently than the editor when it comes to your own essays.