کمالیہ. واٹر سپلائی کے نادہندگان 30 جون سے قبل اپنے واجبات جمع کروائیں، بصورت دیگر کنکنش منقطع کردیا جائے گا، ڈیتھ کا اندراج واٹر سپلائی کے بل سے غیر مشروط ہے…
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ نوشین اسرار نے واٹر سپلائی کے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا اور کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیے. تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ واٹر سپلائی کے نادہندگان 30 جون سے قبل اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو واٹر سپلائی کنکشن نادہندگان کے منقطع کردینگی. اس کے علاوہ قانونی چارہ جوئی اختیار کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا. لہزا کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں. انہوں نے مزید کہا کہ ڈیتھ کا اندراج واٹر سپلائی کے بل سے غیر مشروط کیا جارہا ہے.

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ