جھنگ ۔بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہو گا۔ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے ڈپٹی کمشنر جھنگ
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیاہے ۔ اس ضمن میں بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہو گا۔ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ کوروناکا پھیلاو کم کرنے کے لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کاد رجہ اختیار کرچکی ہے۔ احتیاط کرنے ہی میں ہماری سلامتی اور تحفظ ہے۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












