لاہور آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے عوام کی خدمت ہی تحریک انصاف کا مشن اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو مسترد کر دی ہے تحریک انصاف عملی اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام معتمن ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا۔
ماضی کی طرح اب ملک میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہے۔ ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔












