پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ
اِس مشترکہ چئلینج کا سامنا کرنے کے لیئے ہمیں مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے: فریال تالپور
حالات کا تقاضا ہے، ہر پاکستانی ایک ذمےدار شہری کی حیثیت سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرے: فریال تالپور
ہمیں عبادات سمیت اپنی دیگر سرگرمیوں کو اپنے گھروں تک محدود کرنا چاہیئے: فریال تالپور
آج ہمیں مہلک وباء کے خلاف فرنٹ لائین سپاہیوں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرنا چاہیئے: فریال تالپور
پولیس و رینجرز کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جو وباء کی روکتھام کی کوششوں میں پیش پیش ہیں: فریال تالپور
دکھ ہوں یا سُکھ، ہمیں اپنے کشمیری بھائی اور بہنیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں: فریال تالپور
کشمیری عوام ایک طرف بھارتی مظالم کا شکار ہیں تو دوسری جانب انہِن مہلک عالمی وباء کا سنگین خطرہ بھی درپیش ہے: فریال تالپور
وہ دن دور نہیں جب دہائیوں پر محیط جدوجہد بارآور ہوگی اور کشمیری بھی آزادئ منائیں گے: فریال تالپور












