کورونا وبائی امراض کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال،

اسلام آباد(تازہ ترین سٹار نیوز) تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشرتی دوری آج کل بہت زیادہ ضروری ہے۔ کورونا وبائی امراض کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایس او پیز کی عدم پابندی سے نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے