پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو شہید ہوئے ایک سال بیت گیا،

تفصیلات کے مطابق، معروف بلاگر محمد بلال خان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 جون 2019 کو بےدردی سے شہید کر دیا گیا تھا پولیس سپرنٹنڈنٹ ملک نعیم نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بلال خان پر جی نائن فور میں حملہ کیا گیاتھا

قاتلانہ حملے میں بلال خان شہید کر دیا گیاتھا جبکہ اس کا دوست احتشام زخمی ہوا ہے۔

ایس پی ملک نعیم کے مطابق بلال خان کو بہارہ کہو سے فون پر کسی نے جی نائن بلایا جہاں پہنچنے پر بلال کو ایک لڑکا جنگل میں لے گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان نے خنجر کے وار سے قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی بھی آواز آئی۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں واردات کے دوران فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ راہ زنوں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔

تاہم محمد بلال کے جاننے والوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ ان کو بھارہ کہو میں گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔

محمد بلال کے فیس بک پر 34 ہزار سے زائد فالورز تھے۔ 23 سالہ محمد بلال خان کو ٹوئٹر پر 14 ہزار سے زائد لوگ فالو کر رہے تھے