کمالیہ: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نومولود بچہ جان کی بازی ہار گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ: نواحی گاؤں 54/1 میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نومولود بچہ جان کی بازی ہار گیا والدین کا وزیر اعلی عثمان بزدار سے انصاف کا مطالبہ کردیا والدین کا کہنا ہے ڈاکٹر حبیب الرحمن کمالیہ میں بچوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹر مانا جاتا ہے جوکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جاب کرتا ہے وہیں سے وہ بچوں کو اپنے پرائیویٹ کلینک ریفر کر دیتا ہے جہاں ان سے خوب پیسے بٹورتا ہے کبھی ٹیسٹ کبھی اور کبھی میڈیسن کے نام پر مریضوں سے ہزاروں روپے لوٹ رہا ہے نہایت بدتمیز عملہ بات بات پر پیسے مانگتے ہیں والدین کا کہنا ہے ڈاکٹر نے ڈرپ غلط ڈرپ لگائی جس سے بچے کا پیٹ پھولنا شروع ہو گیا اور وہ جان کی بازی ہار گیا ہماری وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل ہے

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ