وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ملتان کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات: اراکین اسمبلی نے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے بارے میں تجاویز دیں۔
وزیراعلیٰ نے ملتان کے ترقیاتی منصوبوں، فلاح عامہ کی سکیموں اورحلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
اراکین اسمبلی کی مشکل ترین حالات میں بہترین اورریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو مبارکباد۔
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی کی پوسٹوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔
▪︎اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-












